مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں صدر رجب طیب اردوغان کے 283 محافظوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 10 ہزار آفیشل پاسپورٹ منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ ترک حکومت نے کہا ہے کہ فوجی بغاوت کا خطرہ ابھی بھی ٹلا نہیں ہے۔ اے ایف پی کے مطابق ترکی میں صدر اردوغان کے 283 صدارتی محافظوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ترک ذرائع کے مطابق صدارتی محل کی حفاظت پر مامور گارڈز کی تعداد 2500 ہے جن میں سے 300 کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ ترک حکام نے فلائٹ رسک کے باعث 10856 پاسپورٹ بھی منسوخ کر دیے ہیں ان میں 10 ہزار آفیشل پاسپورٹ بھی شامل ہیں۔ یہ ان افراد کے ہیں جو حراست میں ہیں یا پھر مفرور ہیں۔ ترکی میں امریکی فوج کے زیراستعمال انجرلک ایئربیس کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔
ترکی میں صدر رجب طیب اردوغان کے 283 محافظوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 10 ہزار آفیشل پاسپورٹ منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔
News ID 1865690
آپ کا تبصرہ