21 جولائی، 2016، 12:15 AM

بان کی مون کا ایٹمی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے پر ایران کا شکریہ

بان کی مون کا ایٹمی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے پر ایران کا شکریہ

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے گروپ 1+5 کے ساتھ ایٹمی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فریقین سے معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اقوام متحدہ کی سرکاری ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے گروپ 1+5 کے ساتھ ایٹمی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فریقین سے معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایک بیان میں ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں  قرارداد 2231 کی منظوری کو سفارتی کامیابی قراردیا ہے۔

ایک سال قبل اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان قرارداد 2231 کو منظور کیا اس تاریخی قرارداد کے ایک سال مکمل ہونے پر بان کی مون نے کہا ہے کہ میں سکیورٹی کونسل اور اس قرارداد پر دستخط کرنے والوں کو مبارباد پیش کرتا ہوں۔ بان کی مون نے کہا کہ ایران نے معاہدے کے مطابق عمل کیا ہے اور میں ایران کے اقدام کی تعریف اور اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

News ID 1865636

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha