مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے اکاؤنٹ منجمد اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ سیشن جج کے ذریعے تمام ریکارڈ عدالت میں جمع کرانے کی بھی ہدایت کر دی گئی ۔
عدالت نے ریمارکس دئیے جب تک پرویز مشرف گرفتار نہیں ہوتے یا عدالت کے سامنے سرنڈر نہیں کرتے، سماعت نہیں ہو گی، جائیداد میں جس کا حصہ ہے وہ 6 ماہ میں عدالت میں پیش ہو کر موقف پیش کرے،قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔
سماعت جسٹس مظہرعالم میاں خیل کی سربراہی میں 3رکنی خصوصی بینچ نےکی ۔سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کے ذریعے پرویز مشرف کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔
پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے اکاؤنٹ منجمد اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
News ID 1865609
آپ کا تبصرہ