مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں متحارب فوجی دھڑوں کےدرمیان شدیدجھڑپوں کے نتیجے میں سرکاری فوج کے80 اورمخالف گروہ کے35 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ سوڈان میں فوج کے متحارب دھڑوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں 115 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔
جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں جاری ایک اجلاس پر فوج کے ایک دھڑے نے دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں 115 افراد ہلاک ہوگئے، جس میں سرکاری فوج کے 80 جبکہ مخالف دھڑے کے 35 اہلکار شامل ہیں۔
اجلاس میں صدر، نائب صدر بھی شریک تھے، جس کا ایجنڈا دونوں دھڑوں کو مذاکرات کی میز پر لانا تھا۔جمعرات کو اسی طرز کے ہونے والی جھڑپوں میں 5 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
جنوبی سوڈان میں متحارب فوجی دھڑوں کےدرمیان شدیدجھڑپوں کے نتیجے میں سرکاری فوج کے80 اورمخالف گروہ کے35 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1865391
آپ کا تبصرہ