7 جولائی، 2016، 7:27 PM

لیونل میسی کو ٹیکس فراڈ کیس میں 21 ماہ قید کی سزا

لیونل میسی کو ٹیکس فراڈ کیس میں 21 ماہ قید کی سزا

ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی اور اس کے والد کو ٹیکس فراڈ کیس میں 21 ماہ قید کی سزا سمیت 20لاکھ یورو جرمانہ بھی عائدکیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی اور اس کے والد کو ٹیکس فراڈ کیس میں 21 ماہ قید کی سزا سمیت 20لاکھ یورو جرمانہ بھی عائدکیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اسپین کی عدالت نے ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی اور ان کے والد جارج میسی کو ٹیکس فراڈ کیس میں 21 ماہ قید کی سزا سنادی ہے، عدالت نے لیونل میسی پر 20 لاکھ یورو اور ان کے والد پر 15 لاکھ یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا  تاہم لیونل میسی اور ان کے والد سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ  4 بارکے فیفا پلیئرآف دی ایئراوربارسلونا کلب کے سپراسٹارمیسی اوران کے والد  کے خلاف اسپین میں ٹیکس فراڈ کے الزام میں مقدمہ چل رہا تھا اور ان پرالزام تھا کہ انہوں نے 2007 اور 2009 میں ٹیکس بچانے کے لئے اپنی آمدنی کم ظاہر کی تھی۔

News ID 1865309

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha