مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست مغربی ورجینیا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 20افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ جبکہ کیلی فورنیا میں جنگلات میں لگی آگ نے 2افراد کی جان لے لی جبکہ سو مکانات جل کر تباہ ہوگئے ہیں ۔ مغربی ورجینیاکو اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے ۔ مختلف حادثات کے دوران 20افراد ہلاک ہوئے۔ سیلاب کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اپنے ساتھ ایک جلتا ہوا گھر بھی بہا لے گیا ۔ سیلاب کے پیش نظر پچپن کائونٹیز میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے ۔ ادھر کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے اب تک 19ہزار ایکڑ اراضی کو لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ جس کے نتیجے میں 100سے زائد مکانات تباہ اور 2افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی ریاست مغربی ورجینیا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 20افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ جبکہ کیلی فورنیا میں جنگلات میں لگی آگ نے 2افراد کی جان لے لی جبکہ سو مکانات جل کر تباہ ہوگئے ہیں ۔
News ID 1864994
آپ کا تبصرہ