مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ افغانستان کو قومی سلامتی کی مد میں 3 ارب ڈالر سالانہ امداد دینے کا ارادہ رکھتا ہے یہ امداد 2018 ءسے 2020ء تک دی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان رچرڈ اولسن کا امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا افغانستان کونیشنل سیکیورٹی کے لیے ہرسال تین ارب ڈالر دینے کا ارادہ کر رہا ہے۔
افغانستان کو یہ امداد 2018ء سے 2020ء تک دی جائے گی، اس کے ساتھ افغان معاشی استحکام کی مد میں کانگریس سے مزید ایک ارب ڈالر سالانہ امداد کی درخواست بھی کی جائے گی۔
امریکہ افغانستان کو قومی سلامتی کی مد میں 3 ارب ڈالر سالانہ امداد دینے کا ارادہ رکھتا ہے یہ امداد 2018 ءسے 2020ء تک دی جائے گی۔
News ID 1864909
آپ کا تبصرہ