19 جون، 2016، 12:32 PM

پاکستان کا طورخم پرگیٹ کی تعمیر کو جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا طورخم پرگیٹ کی تعمیر کو جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ طورخم پرگیٹ کی تعمیرروکی نہیں جاسکتی۔پاکستان کسی دوطرفہ معاہدےکی خلاف ورزی نہیں کررہا۔گیٹ اپنےعلاقےمیں بنارہےہیں،کسی سےاجازت لینےکی ضرورت نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ طورخم پرگیٹ کی تعمیرروکی نہیں جاسکتی۔پاکستان کسی دوطرفہ معاہدےکی خلاف ورزی نہیں کررہا۔گیٹ اپنےعلاقےمیں بنارہےہیں،کسی سےاجازت لینےکی ضرورت نہیں۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ  بارڈرمینجمنٹ نظام قائم ہونےتک دہشتگردی پرقابونہیں پایاجاسکتا ۔
ذرائع کے مطابق مشیرخارجہ سرتاج عزیزنےکہاکہ طورخم بارڈر پرگیٹ کی تعمیر کرکے پاکستان کسی دوطرفہ معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کررہا، گیٹ پاکستانی علاقے میں بنارہے ہیں جس کیلئے کسی سے اجازت اور تعمیر روکنے کی ضرورت نہیں۔  اگر کسی ملک نے پاکستان پر حملہ کیا تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ طور خم سرحد کھلنے کے باوجود اس علاقہ میں کشیدگی جاری ہے۔

News ID 1864846

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha