مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کا بیان امریکی اقدار کے خلاف ہے۔ امریکی صدر اوبامہ کا کہنا ہے کہ داعش جیسی دہشت گرد تنظیمیں اسلام اور امریکہ کے درمیان جنگ چاہتی ہیں، اپنے مسلمان دوستوں سے ایک بار پھر کہتا ہوں کہ اسلام کی درست تصویر کشی کریں۔ امریکی قومی سلامتی اجلاس میں شرکت کے بعد صدر اوبامہ کا کہنا تھا کہ آرلینڈو حملے کے متاثرین کے ساتھ ہیں، داعش کو ختم کرنا ہمارا مشن ہے، امریکہ کو نشانہ بنانے والے کبھی بھی محفوظ نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے داعش کے 120سے زائد اہم لیڈرز کو نشانہ بنایا ہے، داعش اپنی قوت کھوتی جارہی ہے، داعش کو ختم کرنے کی جنگ مشکل ہے لیکن ہمیں کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں۔
امریکی صدر باراک اوبامہ نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کا بیان امریکی اقدار کے خلاف ہے۔
News ID 1864754
آپ کا تبصرہ