11 جون، 2016، 11:39 AM

خادم الحرمین کا دعوی کرنے والے امریکہ اور اسرائیل کے خادم بن گئے

خادم الحرمین کا دعوی کرنے والے امریکہ اور اسرائیل کے خادم بن گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے حکام کو سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی شعبوں ميں امریکہ سے دور رہنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خادم الحرمین کا دعوی کرنے والے سعودی عرب کے فاسد حکام امریکہ اور اسرائیل کے خادم بن کر اسلام و مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے حکام کو سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی شعبوں ميں امریکہ سے دور رہنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خادم الحرمین کا دعوی کرنے والے سعودی عرب کے فاسد حکام امریکہ اور اسرائیل کے خادم ، غلام اور نوکر بن کر اسلام و مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے حجاج کرام کو خدمات فراہم کرنے کے بجائے ان کے قتل عام پر کمر بستہ کرلی ہے اور گذشتہ سال سعودی عرب کے حکام کی نااہلی اور غفلت کی بنا پر ہزاروں حجاج کرام شہید اور زخمی ہوگئے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ سعودی عرب ، عراق، یمن، شام، فلسطین اور افغانستان میں مسلمانوں کا خون بہانے میں امریکہ کے ساتھ برابر کا شریک ہے سعودی عرب دہشت گردوں کے ذریعہ بھی مسلمانوں کو خون بہانے میں مصروف ہے ۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ سعودی عرب اپنے بھیانک ، ہولناک اورسنگين جرائم کو چھپانے کے لئے بڑے پیمانے پر مال و دولت خرچ کررہا ہے۔ لیکن اللہ تعالی ان کے تمام بھیانک جرائم سے آگاہ ہے اور اللہ تعالی صدام معدوم کی طرح انھیں بر وقت گرفتار کرکے کیفر کردار تک پنہچا دےگا۔

خطیب جمعہ نے حضرت امام خمینی(رہ)  کی برسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی حکیمانہ قیادت کی بدولت  انقلاب اسلامی کامیاب ہوگيا اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حکمت عملی اور درایت کی بدولت انقلاب اسلامی اپنے اعلی اہداف اور اصولوں کی جانب گامزن ہے اور ولی امر مسلمین کی اطاعت ہی عالمی سامراجی طاقتوں سے نجات کا واحد ذریعہ ہے۔

News ID 1864654

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha