7 جون، 2016، 5:20 AM

دہشت گردی کا مقصد اسرائیل کے لئے امن و سلامتی کا ماحول فراہم کرنا

دہشت گردی کا مقصد اسرائیل کے لئے امن و سلامتی  کا ماحول فراہم کرنا

اسلامی جمہویرہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کی تشکیل ، ترویج اور ان کی حمایت اور پشتپناہی کا مقصد اسرائیل کے لئے امن و سلامتی کا ماحول فراہم کرنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہویرہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخآنی نے آرمینیا کے وزیر خارجہ ایڈوارڈ نعلبندیان کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کی تشکیل ، ترویج اور ان کی حمایت اور پشتپناہی کا مقصد اسرائیل کے لئے امن و سلامتی کا ماحول فراہم کرنا ہے۔علی شمخانی نے کہا کہ اسراغیل مخالف مسلم ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کا واحد مقصد یہی ہے کہ اسرائیل کو امن و سکون فراہم ہوجائے۔ انھوں نے کہا کہ اگٹر دہشت گردوں کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ دہشت گرد گروہوں کی تشکیل اور حمایت میں سعودی عرب، امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ مفادات ہیں۔علی شمخآنی نے ایران اور آرمینیا کے باہمی تعلقات کو دیرینہ اور باہمی مفادات پر استوار قراریدتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون کو فروغ دینے میں سنجیدہ ہیں۔علی شمخانی نے کہا کہ ایران قرہ باغ کے مسئلہ کے راہ حل  میں اپنے ہمسایہ ممالک کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کے ۂئے تیارہے۔ آرمینیائی وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ بعض علاقائي ممالک دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کرتے ہیں اور ان کو تربیت بھی فراہم کرتے ہیں۔

News ID 1864560

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha