مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے ہندوستان کو کلبھوشن یادو تک فوری طورپرقونصلررسائی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ کلبھوشن یادو کی دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے اعتراف کی روشنی میں کیا گیاہے۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایک بار پھر ہندوستانی مداخلت کو عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اب پاکستان کلبھوشن یادو کے انکشافات پر مبنی دستاویزی ثبوت بھی مرتب کر رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق تمام دستاویزی ثبوت پاکستان اقوام متحدہ سمیت اہم ممالک کو دے گا اور اس سلسلے میں مختلف ممالک کے سفیروں کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔
پاکستان نے ہندوستان کو کلبھوشن یادو تک فوری طورپرقونصلررسائی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
News ID 1864503
آپ کا تبصرہ