28 مئی، 2016، 10:20 AM

فلوجہ میں داعش کا اہم کمانڈر ہلاک

فلوجہ میں داعش کا اہم کمانڈر ہلاک

عراق کے شہر فلوجہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا اہم کمانڈر ہوائی حملے میں ہلاک ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر فلوجہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا اہم کمانڈر ہوائی حملے میں ہلاک ہوگيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اتحادی فوج کے ہوائی حملے میں داعش دہشت گرد تنظیم کا اہم کماںڈر ماہر البیلاوی سمیت درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔۔ واضح رہے کہ فلوجہ بغداد  کے مغرب میں  69 کلو میٹر دور واقع ہے اس شہر پر 2014 میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبضہ کرلیا تھا عراق میں داعش کے کنٹرول میں یہ دوسرا بڑا شہر ہے جسے دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لئے عراقی فورسز نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

News ID 1864326

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha