25 مئی، 2016، 10:49 AM

ولی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے والا تحصیلدار گرفتار

ولی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے والا تحصیلدار گرفتار

امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے شخص ولی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے والے تحصیلدار کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے ولی محمد ہی افغان طالبان رہنما ملا اختر منصور تھے جن کے پاس پاکستانی پاسپورٹ تھا اورجو امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے شخص ولی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے والے تحصیلدار کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے ولی محمد ہی افغان  طالبان رہنما ملا اختر منصور تھے جو امریکی  ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے۔پاکستانی وارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حکم پر امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے شخص ولی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے والے تحصیلدار کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق تحصیلدار کی شناخت محمد رفیق ترین کے نام سے ہوئی تھی جس نے 2005 میں ولی محمد کے پاسپورٹ کے لیے اس کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاک افغان بارڈر کے قریب امریکی ڈرون حملے افراد ہلاک ہوئے تھے جس میں ایک شخص کی شناخت ولی محمد کے نام سے ہوئی تھی جسے امریکہ نے افغان طالبان کا رہنما ملا اختر منصور قرار دیا ہے اور جس کی ہلاکت کی تصدیق طالبان نے بھی کردی ہے طالبان نے ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ملا ہیبت اللہ آخونزادہ کو طالبان کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ لیکن پاکستان نے ابھی تک ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔

News ID 1864260

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha