24 مئی، 2016، 10:21 PM

کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 7 افراد زخمی

کوئٹہ  میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 7 افراد زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے اسپینی روڈ پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے اسپینی روڈ پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق  پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ ان کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا، حملے میں 3 پولیس اہلکار اور 4 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق روز دار دھماکے سے قریبی مکانات اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کی آواز کوئٹہ بھر میں سنی گئی جس سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

News ID 1864250

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha