صوبہ ننگر ہار میں بم دھماکہ 3 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں بم دھماکہ کے نتیجے میں 3افراد ہلاک جبکہ 9زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں بم دھماکہ کے نتیجے  میں 3افراد ہلاک جبکہ 9زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق دھماکہ خودکش تھا ۔دھماکے میں پولیس کمانڈربھی ہلاک ہوئے ۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جبکہ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا بھی آغاز کردیا ہے۔گذشتہ روز بھی طالبان نے مختلف بسوں سے 200سے زائد مسافروں کو اتارکر ان میں سے 16کو قتل کردیا جبکہ 20کو ساتھ لے گئے اور باقی افراد کو رہا کر دیا۔

News Code 1864430

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =