مہر خبررساں ایجنسی نےبرطانوی اخبار ڈیلی میل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر موصل میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے 25 افراد کو تیزاب میں ڈال کر ہلاک کردیا ہے جن کی ہڈیاں بھی تیزاب میں گھل گئیں۔ اطلاعات کے مطابق جب سے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش منظرعام پر آئی ہے اس کی طرف سے لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے نت نئے طریقے سامنے آ رہے ہیں۔ اب اس نے لوگوں کو قتل کرنے کا ایک ایسا طریقہ اپنا لیا ہے جو اس سے قبل بالی ووڈ کی فلموں میں ہی دیکھا جا سکتا تھا۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز عراقی شہر موصل میں داعش نے 25افراد کو تیزاب میں ڈبو کر قتل کر دیا، جس سے ان کا گوشت اور ہڈیاں تیزاب میں گھل گئے۔ ان مقتولین پر عراقی سکیورٹی فورسز کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام تھا۔ عینی شاہدین کے حوالے سے ڈیلی میل نے بتایا ہے کہ ان 25افراد کو ایک دوسرے کے ساتھ باندھا گیا تھا۔ پھر انہیں اس جگہ لایا گیا جہاں ایک بڑے ٹب میں نائٹرک ایسڈ موجود تھا۔شدت پسندوں نے ان تمام افراد کو اس ٹب میں پھینک دیا حتیٰ کہ ان کا تمام جسم تیزاب میں گھل کر ختم ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق نائٹرک ایسڈ بے رنگ یاپیلے یا سرخ رنگ کا ہوتا ہے۔ یہ عموماً زرعی کھادیں یا دھماکہ خیز مواد بنانے میں کام آتا ہے۔ یہ اس قدر طاقتور تیزاب ہوتا ہے کہ چند منٹوں میں انسانی اعضاءکو ختم کر دیتا ہے۔
آپ کا تبصرہ