مہر خبررساں ایجنسی نے جمہور کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ اپنی فوج کو افغانستان میں کافی عرصہ تک باقی رکھےگا۔
اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے برسلز میں ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ 2016 کے بعد بھی افغانستان میں اپنی فوج باقی رکھےگا ۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت افغانستان میں امریکہ کے 14 ہزار فوجی موجود ہیں ۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اس سلسلے میں نیٹو کی حمایت بھی حاصل کرنے کی تلاش و کوشش کرےگا۔
آپ کا تبصرہ