مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے افغان حکومت اورطالبان سے کہا ہے کہ اگر دونوں فریقین نے فوری طور پرمذاکراتی عمل شروع نہیں کیا تو پاکستان افغان مفاہمتی عمل سے مکمل طور پر الگ ہوجائے گا ۔ ۔پاکستان نے کہا ہے کہ افغان حکومت اورطالبان واضح پالیسی کو طے کریں کہ مذاکرات چاہتے ہیں یا نہیں تاکہ رابطہ کار کمیٹی اپنی آئندہ کی پالسیی کا تعین کرسکے ۔اگر مذاکرات عمل کا آغاز نہ کیا گیا تو خطے میں پائیدار امن کی کوششوں کومتاثرکرنے کی ذمہ داری ان پرہی عائد ہوگی اور پاکستان افغان مفاہمتی عمل سے الگ ہوجائے گا۔
پاکستان نے افغان حکومت اورطالبان سے کہا ہے کہ اگر دونوں فریقین نے فوری طور پرمذاکراتی عمل شروع نہیں کیا تو پاکستان افغان مفاہمتی عمل سے مکمل طور پر الگ ہوجائے گا ۔
News ID 1863842
آپ کا تبصرہ