3 مئی، 2016، 3:58 PM

سرگودھا کی ڈسٹرکٹ جیل میں ایک قیدی کو پھانسی دیدی گئي

سرگودھا کی ڈسٹرکٹ جیل میں ایک قیدی کو پھانسی دیدی گئي

پاکستان کے شہر سرگودھا کی ڈسٹرکٹ جیل میں 6 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔

مہر خـررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوزکےحوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے شہر سرگودھا کی ڈسٹرکٹ جیل میں 6 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سرگودھا کی ڈسٹرکٹ جیل میں مجرم اصغرعلی کو پھانسی دے دی گئی، مجرم نے 2009 میں خوشاب کے علاقے نوشہرہ میں جائیداد کے تنازعے پراپنے بھائی، بھابی اور ان کے 4 بچوں کو قتل کردیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے بجائے عام معاملوں ملوث مجرموں کو مسلسل پھانسی دی جارہی ہے جبکہ دہشت گردوں کو پھانسی دینے کا مسئلہ لٹکا ہوا ہے۔

News ID 1863739

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha