2 مئی، 2016، 10:51 AM

نواز شریف پانامہ لیکس کرپشن ثابت ہونے پر گھر نہیں، جیل جائیں گے

نواز شریف پانامہ لیکس کرپشن ثابت ہونے پر گھر نہیں، جیل جائیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب اگر پانامہ لیکس کے معاملے پر کرپشن ثابت ہوئی تو آپ گھر نہیں جیل جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب اگر پانامہ لیکس کے معاملے پر کرپشن ثابت ہوئی تو آپ گھر نہیں جیل جائیں گے۔صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ہے، وزیراعظم کو جواب دینا پڑے گا۔حکومت غلط کرے، عوام کا پیسہ ضائع کرے تو اپوزیشن پوچھتی ہے۔ جمہوریت میں حکومت اور اپوزیشن ہوتی ہے 'انہوں نے کہا کہ حکومت میں رہ کر پیسہ بنانا سب سے آسان کام ہے، نواز شریف کاروبار کرنے کے لیے حکومت میں آئے۔عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم پر چار سنگین نوعیت کے الزامات ہیں، انہیں خود کو بے قصور ثابت کرنا پڑے گا۔انہوں نے بتایا کہ ان کا مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس کے ماتحت پانامہ لیکس کے معاملے پر کمیشن قائم کیا جائے اور وہ چاہتے ہیں کہ حزب اختلاف کی تمام جماعتیں ایک آواز میں کمیشن کا مطالبہ کریں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف حکومت کرنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے آئندہ اتوار فیصل آباد میں جلسے کا بھی اعلان کیا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں آف شور ٹیکس کے حوالے سے کام کرنے والی پاناما کی مشہور لا فرم موزیک فانسیکا کی افشا ہونے والی انتہائی خفیہ دستاویزات سے پاکستان سمیت دنیا کی کئی طاقت ور اور سیاسی شخصیات کے مالی معاملات عیاں ہو گئے۔ ان دستاویزات میں  سعودی عرب کے فرمانروا ملک سلمان ، آئس لینڈ کے وزیر اعظم اور پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سمیت درجنوں حکمرانوں کے نام شامل تھے۔

News ID 1863713

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha