اسپیکرعلی لاریجانی زاہدان پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی ایک روزہ دورے پر صوبہ سیستان و بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی ایک روزہ دورے پر صوبہ سیستان و بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان پہنچ گئے ہیں جہاں سیستان و بلوچستان کے گورنر ، صوبے میں نمائندہ ولی فقیہ اور زاہدان کے امام جمعہ نے زاہدان ایئرپورٹ پر لاریجانی کا شاندار استقبال کیا۔ اطلاعات کے مطابق اسپیکر علی لاریجانی سیستان و بلوچستان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی پیغمبر اعظم (ص) نامی فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ پیغمبر اعظم (ص) نامی فوجی مشقیں تین دن تک صوبہ سیستان و بلوچستان، صوبہ کرمان ، صوبہ خراسان جنوبی اور صوبہ ہرمزگان میں منعقد ہوئیں ان مشقوں کے دوران سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جدید ترین ہتھیاروں کے تجربات اور فوجی مہارت کا بہترین مظاہرہ کیا۔

News Code 1863283

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =