12 اپریل، 2016، 12:16 AM

امریکہ اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی مدعی طاقتیں جھوٹی اورغیر سنجیدہ ہیں

امریکہ اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی مدعی طاقتیں جھوٹی اورغیر سنجیدہ ہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قزاقستان کے صدر کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: امریکہ اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی مدعی طاقتیں جھوٹی اورغیر سنجیدہ ہیں لہذا اسلامی ممالک باہمی صداقت پر مبنی تعاون کے ذریعہ عالم اسلام کو درپیش مسائل کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قزاقستان کے صدر کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: امریکہ اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی مدعی طاقتیں جھوٹی اورغیر سنجیدہ ہیں لہذا اسلامی ممالک باہمی صداقت پر مبنی تعاون کے ذریعہ عالم اسلام کو درپیش مسائل کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران اور قزاقستان کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئےفرمایا: بعض عالمی طاقتیں بالخصوص امریکہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں سچے اور سنجیدہ  نہیں ہیں۔ لیکن اسلامی ممالک باہمی تعاون کے ذریعہ عالم اسلام کو دریش خطرات کامقابلہ کرسکتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کی طرف سے  عراق میں داعش کی مدد کو امریکی عدم صداقت کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف متضاد پالیسی ہے اور وہ دہشت گردوں کو اچھے اور برے دہشت گردوں میں تقسیم کرتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یورپی ممالک میں حملوں میں ملوث یورپی شہریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کے ہزاروں شہری اس وقت عراق اور شام  میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: آج دہشت گرد اسلام کے نام پر مسلمانوں کے سر کاٹ رہے ہیں اور ادھر مغربی ممالک بھی نہیں چاہتے کہ مسلم ممالک متحد ہوجائیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: مسلم ممالک کو ملکر عالم اسلام کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

اس ملاقات میں ایران کے صدر حسن روحانی بھی موجود تھے قزاقستان کے صدر نے ایران کو طاقتور اور قابل اعتماد برادر اور ہمسایہ ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سفر میں ہم نے ایران کے ساتھ تجارت اور انرجی سمیت متعدد شعبوں میں معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ قزاقستان کے صدر نے کہا کہ میں مسلم ممالک کے باہمی اتحاد کے سلسلے میں جنابعالی کے نظریہ کی موافقت اور تائید کرتا ہوں ہمیں دنیا پر ثابت کرنا چاہیے کہ ہم متحد اور منسجم ہیں اور اسلام پیشرفت، ترقی اور اتحاد کا دین ہے جو دہشت گردی کے خلاف ہے۔

News ID 1863232

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha