10 اپریل، 2016، 1:10 PM

ہندوستانی اور پاکستانی فوجوں کے درمیان پونچھ سیکٹر میں فائرنگ کا تبادلہ

ہندوستانی اور پاکستانی فوجوں کے درمیان  پونچھ سیکٹر میں فائرنگ کا تبادلہ

ہندوستانی اور پاکستانی فوجوں کے درمیان پونچھ سیکٹر میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے دونوں طرف سے ایک دوسرے پرفائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی اور پاکستانی فوجوں کے درمیان  پونچھ سیکٹر میں فائرنگ کا تبادلہ  ہوا ہے دونوں طرف سے ایک دوسرے پرفائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نیزہ پیر اور پونچھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی اور مارٹر گولے فائر کئے گئے۔ بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ رات گیارہ بجے شروع ہوا جو وقفے وقفے سے صبح ساڑھے 4 بجے تک جاری رہا لیکن پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے بھارتی فائرنگ کا جواب دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

News ID 1863194

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha