صحرائے سینا میں دو بم دھماکوں میں 6 فوجی ہلاک اور 15 زخمی

مصر کے صحرائے سینا میں وہابی دہشت گردوں کے 2 بم دھماکوں میں 6 مصری فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صحرائے سینا میں وہابی دہشت گردوں کے 2 بم دھماکوں میں 6 مصری فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

مصری فوج کے ایک افسر کے مطابق دہشت گردوں نے الشیخ زواید کے جنوب میں رفح شہر میں  فوجی قافلہ کے راستے میں بم نصب کئے تھے جن کے دھماکے سے 6 فوجی ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گرد تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

News Code 1863148

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =