مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے جنگی جہازوں نے صحرائے سینا میں وہابی دہشت گرد گروہ کے ٹھکانے پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 100 وہابی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صحرائے سینا کے شمال میں واقع رفح اور شیخ زوید علاقوں میں مصری لڑاکا طیاروں نے وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 60 دہشت گرد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انصار بیت القدس گروپ نے داعش کے ساتھ بیعت کررکھی ہے اور یہ دہشت گرد گروہ صحرائے سینا میں مصری فوج کے خلاف برسرپیکار ہے۔
![صحرائے سینا میں 100 وہابی دہشت کرد ہلاک اور زخمی صحرائے سینا میں 100 وہابی دہشت کرد ہلاک اور زخمی](https://media.mehrnews.com/d/2014/11/13/3/700804.jpg?ts=1486462047399)
مصر کے جنگی جہازوں نے صحرائے سینا میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 100 وہابی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1862803
آپ کا تبصرہ