4 اپریل، 2016، 12:07 AM

ریاض میں بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک

ریاض میں بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ریاض کے رہائشی علاقے میں پولیس پر ہونے والے بم حملوں میں ایک غیر شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ریاض کے رہائشی علاقے میں پولیس پر ہونے والے بم حملوں میں ایک غیرملکی  شخص ہلاک ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق داعش نے مذکورہ بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔واضح رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے ہلاک ہونے والی غیر ملکی کی قومیت ظاہر نہیں کی ہے تاہم کہا ہے کہ حملے میں سیکیورٹی ادارے کی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔مذکورہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے داعش نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ دو دھماکہ خیز آلات کے ذریعہ پولیس کی تین گاڑیوں کو آگ لگائی گئی۔ داعش دہشت گرد اس سے قبل سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ داعش وہای وہابی دہشت گرد تنظیم ہے جسے سعودی عرب نے امریکہ کی سرپرستی میں شام میں بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے تشکیل دیا تھا۔

News ID 1863035

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha