3 اپریل، 2016، 12:33 AM

صدر اردوغان اپنے ملک کے لئے مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں

صدر اردوغان اپنے ملک کے لئے مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں

امریکی صدر باراک اوبامہ نے ترکی کے صدر اردوغان کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان کا میڈیا کے ساتھ خطرناک رویہ اور شام کی جنگ میں اردوغان کی غلط پالیسی ترکی کو مشکلات میں ڈال سکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں ترکی کے صدر اردوغان کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان کا میڈیا کے ساتھ خطرناک رویہ اور شام کی جنگ میں اردوغان کی پالیسی ترکی کو مشکلات میں ڈال سکتی ہے۔

اوبامہ نے کہا کہ ترکی کے صدر طیب اردوغان کا میڈیا کے ساتھ سخت رویہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں جس سے انہیں سخت پریشانی ہے کیوں کہ اس سے ترکی مشکلات میں گھر سکتا ہے اور اگر ترک حکومت کا رویہ یہی رہا تو انہیں مستقبل میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ان کیمرا ملاقات میں ترک صدر کو اس سے متعلق اپنے خدشات سے آگاہ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ ترکی  اور سعودی عرب خود امریکہ کی سرپرستی میں شام میں دہشت گردوں کی مدد کررہے ہیں لیکن اب داعش کے اتحادی ممالک ایکدوسرے پر الزامات عائد کرکے اپنے آپ کو داعش سے الگ دکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

News ID 1863012

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha