1 اپریل، 2016، 7:11 PM

پاکستانی وزیر داخلہ اور ایرانی سفیر کا باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستانی وزیر داخلہ اور ایرانی سفیر کا باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے پاکستان میں ایرانی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ایران نے پاکستان کی سکیورٹی اور ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے پاکستان میں  ایرانی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ایران نے پاکستان کی سکیورٹی اور ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں چوہدری نثار نے کہا کہ ایران اور پاکستان کا بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر یکساں مؤقف مخالفوں کے لیے جواب ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے دہائیوں پر محیط مذہبی ،سیاسی اور ثقافتی تعلقات ہیں ،دوطرفہ برادرانہ تعلقات میں کوئی چیز حائل نہیں ہو سکتی ۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کو مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا ۔اس موقع پر ایرانی سفیر نے پاکستان کی سکیورٹی و ترقی کے لیے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا اور پاکستان کی سلامتی کو ایران کی سلامتی قراردیا۔

News ID 1862983

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha