مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے وزیر خارجہ نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ یورپ کے اقدار کا احترام اور ان کا پاس و لحاظ ملحوظ رکھے۔ جرمنی میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے استہزا پر مبنی ایک ویڈيو دکھائی گئی جس پر ترکی نے جرمنی کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا اس کے رد عمل میں جرمنی کے وزير خارجہ والٹر اشٹائن مایر نے کہا کہ ترکی یورپی یونین کا اتحادی شریک ہے اور ترکی کو یورپی یونین کے اقدار کا پاس و لحاظ رکھنا چاہیے۔
جرمنی کے وزیر خارجہ نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ یورپ کے اقدار کا احترام اور ان کا پاس و لحاظ ملحوظ رکھے۔
News ID 1862952
آپ کا تبصرہ