24 مارچ، 2016، 6:05 PM

روس نے 132 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا

روس نے 132 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا

روس نے 132 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا جو روس ميں موبائل فون کے نئے ماڈلز کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور سیر و سیاحت کرنےکے لیے ماسکو کئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے 132 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا جو روس ميں موبائل فون کے نئے ماڈلز کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور سیر و سیاحت کرنےکے لیے ماسکو کئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق روس کی مقامی موبائل ساز کمپنی نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 188 موبائل فون ڈیلرز کو موبائل فون کے نئے ماڈلز کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور سیر و سیاحت کے لیے بلایا تھا۔ ان تاجروں میں سے 80 کا تعلق کراچی، 35 کا لاہور جب کہ دیگر کا اسلام آباد سے ہے۔ یہ تمام موبائل ڈیلرز مختلف پروازوں سے بدھ کی دوپہر کو ماسکو پہنچے تھے تاہم ان میں 56 افراد کو ماسکو میں داخل ہونے دیا گیا جب کہ 132 کو روک لیا گیا، 24 گھنٹے تک ایک چھوٹے سے کمرے میں بند کرنے کے بعد ان میں سے 48 کو واپس پاکستان بھجوادیا گیا ہے جب کہ دیگر 84 افراد اب بھی وہیں موجود ہیں جنھیں بذریعہ دبئی پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق آج شام تک تمام پاکستانی واپس وطن پہنچ جائیں گے۔بعض ذرائع کے مطابق پاکستانی تاجروں کو دہشت گردی کے شبہ کے پیش نظر ماسکو سے واپس کردیا گیا ہے۔

News ID 1862779

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha