مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کیلیے بحالی کے کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھرسے دہشت گردی وانتہا پسندی کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھے جائیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشن ضرب عضب میں پیشرفت اور متاثرہ علاقوں میں بحالی واقتصادی ترقی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے شوال میں آپریشن کے آخری مرحلے پراطمینان کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردوں کےسلیپرسیلز کے خاتمے کے لیے خفیہ اداروں کی کارروائی کوسراہتے ہوئے کہا کہ شوال آپریشن میں اچھی پیش رفت ہورہی ہے اور آپریشن ضرب عضب کے آخری مرحلے میں 650 مربع کلومیٹر کا علاقہ صاف کردیا گیا ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان اور دیگر ممالک میں دہشت گردی وہابی نظریات پر استوار ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے وہابی نظریات اور مدارس کا خاتمہ بہت ضروری ہے جب تک پاکستان میں وہابی نظریات باقی رہیں گے دہشت گردی باقی رہےگی کیونکہ دہشت گردی درحقیقت وہابی نظریہ پر استوار ہے جس کے خاتمہ کے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کیلیے بحالی کے کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھرسے دہشت گردی وانتہا پسندی کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھے جائیں گے۔
News ID 1862732
آپ کا تبصرہ