مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سکیورٹی دستوں اور حساس ادارے نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں کارروائی کرتے ہوئے 12 وہابی شرپسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ترجمان ایف سی کے مطابق حساس ادارے اور ایف سی نے ضلع کوہلو میں مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران 12 وہابی شرپسند ہلاک ہوگئے جب کہ ہلاک ہونے والے وہابی شرپسندوں میں دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کا کمانڈر بھی شامل ہے۔ ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ فورسز کی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے شرپسند فورسز پر حملوں، بھتہ خوری اور اغوا کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
پاکستان کے سکیورٹی دستوں اور حساس ادارے نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں کارروائی کرتے ہوئے 12 وہابی شرپسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1862693
آپ کا تبصرہ