21 مارچ، 2016، 1:47 AM

امریکی صدر باراک اوبامہ کیوبا پہنچ گئے

امریکی صدر باراک اوبامہ کیوبا پہنچ گئے

امریکی صدر باراک اوبامہ کیوبا کے تین روزہ تاریخی دورے پر ہوانا پہنچ گئے۔ یہ کسی بھی امریکی صدر کا 88 سال بعد کیوبا کا پہلا دورہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ کیوبا کے تین روزہ تاریخی دورے پر ہوانا پہنچ گئے۔ یہ کسی بھی امریکی صدر کا 88 سال بعد کیوبا کا پہلا دورہ ہے۔ امریکی صدر باراک اوبامہ اپنی فیملی کے ہمراہ ہوانا پہنچے تو ایئر پورٹ پر کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے ان کا استقبال کیا ۔امریکی خاتون اول مشیل اوبامہ اور ان کی دونوں بیٹیاں بھی صدر اوبامہ کے ہمراہ ہیں ۔
صدر اوبامہ اور کیوبن ہم منصب راول کاسترو سے ملاقات کریں گے۔ صدر اوبامہ ہوانا میں براہ راست عوام سے خطاب بھی کریں گے جسے کیوبا کی حکومت کے مطابق پورے ملک میں نشر کیا جائے گا۔ کسی بھی امریکی صدر کا 88 سال بعد کیوبا کا پہلا دورہ ہے۔
کیوبا اور امریکہ کے درمیان کے درمیان تعلقات اس وقت منقطع ہو گئے تھے جب 1959ء میں فیڈل کاسترو اور شی گوویرا کی سربراہی میں انقلابی فورس نے امریکہ نواز حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

News ID 1862691

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha