19 مارچ، 2016، 12:32 AM

روسی فوجی چند گھنٹوں میں دوبارہ شام پہنچ سکتے ہیں

روسی فوجی چند گھنٹوں میں دوبارہ شام پہنچ سکتے ہیں

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ شام میں تعینات بیشتر روسی فوجی دستوں کے انخلا کے باوجود اگر ضرورت پڑی تو روس کے فوجی دستے "چند گھنٹوں کے اندر" دوبارہ شام پہنچا دیئے جائیں گے۔

 

 

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتین نے کہا ہے کہ شام میں تعینات بیشتر روسی فوجی دستوں کے انخلا کے باوجود اگر ضرورت پڑی تو روس کے فوجی دستے "چند گھنٹوں کے اندر" دوبارہ شام پہنچا دیئے جائیں گے۔
روسی صدر نےکریملن میں شام سے لوٹنے والے روسی فوجیوں کے اعزاز میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کے کچھ فوجی بدستور شام میں موجود رہیں گے جو صدر بشار الاسد کی حامی افواج کو ان کی پیش قدمی میں مدد دینے کےلیے کافی ہیں۔ تقریب کے دوران صدر پوتین نے شام میں "عمدہ کارکردگی" کا مظاہرہ کرنے والے روسی فوجیوں کو اعزازات سے بھی نوازا۔صدر پوتین نے رواں ہفتے شام میں اہداف کے حصول میں کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے وہاں تعینات بیشتر روسی فوجی دستوں کو وطن واپسی کا حکم دیا تھا۔
 

News ID 1862640

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha