مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی فوج کی شام سے واپسی کے آغاز کے ساتھ ہی وہابی دہشت گرد تنظیم النصر ہ فرنٹ نے شام میں ایک بڑے حملے کی دھمکی دی ہے۔ النصرہ دہشت گرد تنظیم کے ایک رہنما نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ النصرہ کے دہشت گرد اگلے 48 گھنٹے میں شام میں ایک بڑی کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں۔ ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے دہشت گرد کمانڈر نے بتایا کہ وہ اس وقت اللا ذقیہ شہر میں ہیں جہاں اب ان پر روسی طیارے بمباری کر رہے ہیں۔
روسی فوج کی شام سے واپسی کے آغاز کے ساتھ ہی وہابی دہشت گرد تنظیم النصر ہ فرنٹ نے شام میں ایک بڑے حملے کی دھمکی دی ہے۔
News ID 1862613
آپ کا تبصرہ