11 مارچ، 2016، 2:36 PM

ماسکو کی کارٹر کے بیان کی مذمت

ماسکو کی کارٹر کے بیان کی مذمت

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے روس کے خلاف امریکی وزیر دفاع اشٹن کارٹر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر دفاع کے بیان سے شام کے سلسلے میں ہونے والے امن مذاکرات خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زیخارووا نے روس کے خلاف امریکی وزیر دفاع اشٹن کارٹر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر دفاع کے بیان سے شام کے سلسلے میں ہونے والے امن مذاکرات خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔روسی ترجمان نے کہا کہ روس کے خلاف امریکی وزير خارجہ کا بیان ناقابل قبول اور بین الاقوامی تعلقات کی روشنی میں قابل مذمت ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکی وزير دفاع کو جاننا چاہیے کہ اس قسم کے بیانات بین الاقوامی سطح پر قابل قبول نہیں اور کسی ملک کو اس طرح دشمن قرار نہیں دیا جاسکتا۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع نے فروری کے اواخر میں بھی امریکی وزیر دفاع نے روس کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ روس پر کاری ضرب وارد کرنے کی ضرورت ہے۔

News ID 1862450

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha