26 فروری، 2016، 1:39 PM

نیپال میں ایک چھوٹا طیارہ گر کرتباہ/ 11 افراد سوار

 نیپال میں ایک چھوٹا طیارہ گر کرتباہ/ 11 افراد سوار

مغربی نیپال کے پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کرتباہ ہوگیاہے جس میں عملے سمیت11افراد سوار تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی نیپال کے پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کرتباہ ہوگیاہے جس میں عملے سمیت11افراد سوار تھے۔ ذرائع نےایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ، رواں ہفتے نیپال میں ہونیوالا یہ دوسرا حادثہ تھا۔
سرکاری حکام کے کے مطابق ابتدائی رپورٹس کے مطابق کم ازکم ایک شخص اس حادثے میں چل بسا ہے ۔کستھمنڈپ ایئرلائن کا طیارہ تکنیکی خرابی کا شکار ہوا اور پہاڑ کی چوٹی کے قریب ایک کھیت میں اترنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکا اوردارلحکومت کھٹمنڈو سے 400کلومیٹردور تلکھاگاﺅں کے قریب گرکر تباہ ہوگیا۔
طیارے میں 9مسافراور دوعملے کے ارکان سوار تھے جبکہ یہ نیپال گنج سے پہاڑی قصبے جملہ کی طرف جارہاتھا جبکہ موسم بھی صحیح تھا۔ پولیس اور آرمی ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئی ہیں جبکہ کھٹمنڈوسے ایک ہیلی کاپٹر بھی طلب کرلیاگیا۔
یادرہے کہ دو روز قبل بھی ہمالیہ کے پہاڑوں میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 23افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

News ID 1862121

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha