17 فروری، 2016، 8:01 PM

ترکی کے صدر سنی کردوں کی نسل کشی پر کمر بستہ

ترکی کے صدر سنی کردوں کی نسل کشی پر کمر بستہ

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سنی کردوں کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنی کردوں کو کچلنے کے لئے وہ طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سنی کردوں کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سنی کردوں کو کچلنے کے لئے وہ طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کریں گے۔ ترک صدر نے امریکہ پر بھی زوردیا ہے کہ وہ یا سنی کردوں کا ساتھ دے یا ترکی کا ساتھ دے ۔

اردوغان نے کہا کہ دیار بکر اور شام کے شمالی علاقہ میں سنی کردوں کے ٹھکانوں پر ترک فوج کی گولہ باری جاری رہےگی ۔ ذرائع کے مطابق ترکی کے صدر اردوغان سنی کردوں کی نسل کشی پر کمر بستہ ہیں اور وہ سنی کردوں کو کچلنے کے لئے دہشت گردوں سے بھی استفادہ کررہے ہیں۔

News ID 1861906

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha