16 فروری، 2016، 9:35 AM

ترکی نے وہابی دہشت گردوں کو کیمیاوی ہتھیار فراہم کردیئے

ترکی نے وہابی دہشت گردوں کو کیمیاوی ہتھیار فراہم کردیئے

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار الجعفری نے ترکی کی جانب سے وہابی تکفیری دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے وہابی دہشت گردوں کو کیمیاوی ہتھیار فراہم کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار الجعفری نے ترکی کی جانب سے وہابی تکفیری دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے وہابی دہشت گردوں کو کیمیاوی ہتھیار فراہم کئے ہیں۔

بشار الجعفری نے وہابی دہشت گردوں کی آڑ میں شام میں ترکی اور سعودی عرب ک فوجی مداخلت کے اعلانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت کے ساتھ ہمآہنگي کے بغیر دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ بے معنی ہیں اور دنیا جانتی ہے کہ سعودی عرب اور ترکی دونوں دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں اور دہشت گردوں کی آڑ میں وہ دہشت گردوں کو مضبوط بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

بشار الجعفری نے ترکی کی طرف سے شام کے سرحدی کرد علاقوں پر گولہ باری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے دہشت گردوں کو کیمیاوی ہتھیار فراہم کئے ہیں جس کے بارے میں عالمی سطح پر تحقیق کی ضرورت ہے۔

News ID 1861868

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha