یمنی فوج کے بیلسٹک میزائل حملے میں 48 سعودی مزدور ہلاک

یمنی فورسز نے سعودی اتحادی فوجیوں کے مرکز پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کرکے 48 سعودی اتحادی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی اتحادی فوجیوں کے مرکز پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کرکے 48 سعودی اتحادی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے کل رات ایک بیلسٹک میزائل صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے مرکز پر داغا جس کے نتیجے میں 48 سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 8 سعودی اور اماراتی فوجی اور باقی دیگر ممالک کے فوجی شامل ہیں۔

News Code 1861597

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha