4 فروری، 2016، 4:25 PM

اسلام پر حملہ تمام مذاہب پر حملے کے مترادف ہے

اسلام پر حملہ تمام مذاہب پر حملے کے مترادف ہے

امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ اسلام پر حملہ تمام مذاہب پر حملے کے مترادف اور امریکی معاشرے میں مسلمانوں کے خلاف سیاسی بیان بازی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ اسلام پر حملہ تمام مذاہب پر حملے کے مترادف اور امریکی معاشرے میں مسلمانوں کے خلاف سیاسی بیان بازی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ باراک اوبامہ نے کہا کہ نائن الیون حملوں کے بعد اسلام کا غلط تصور پیش کیا گیا، چند لوگوں کی وجہ سے تمام مسلمانوں کو الزام نہیں دیا جاسکتا، اسلام امن کا درس دیتا ہے اور مسلمانوں کے ساتھ مل کر ہی انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں واقع اسلامک سوسائٹی آف بالٹی مور کی مسجد کے دورے کے موقع پر مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف سیاسی بیان بازی کی امریکی معاشرے میں کوئی جگہ نہیں۔واضح رہے کہ امریکہ کے آئندہ صدارتی انتخاب کے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

News ID 1861569

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha