27 جنوری، 2016، 12:26 AM

امریکی شہر سان ڈیاگو میں مسلح شخص کی فائرنگ

امریکی شہر سان ڈیاگو میں مسلح شخص کی فائرنگ

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کے نیول میڈیکل سینٹر پر نامعلوم مسلح شخص فائرنگ کرتے ہوئے اند گھس گیا ،پولیس نے عمارت کا محاصرہ کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کے نیول میڈیکل سینٹر پر نامعلوم مسلح شخص فائرنگ کرتے ہوئے اند گھس گیا ،پولیس نے عمارت کا محاصرہ کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سان ڈیاگو نیول میڈیکل سنیٹر پر نامعلوم شخص کی فائرنگ کی اطلاع میڈیکل سینٹر کے فیس بک پیج پر دی گئی ہے اور سینٹر کے اندر اور ارد گرد موجود لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں ۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو میڈیکل سینٹر کی عمارت نمبر 26میں دیکھا گیا ہے جبکہ مسلح شخص کی گرفتاری کے لیے پولیس نے سینٹر کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

News ID 1861377

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha