20 جنوری، 2016، 11:33 AM

وہابی دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے عزم کا اعلان

وہابی دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے عزم کا اعلان

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے معصوم طلباء اور شہریوں کو قتل کرنے والے وہابیوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے معصوم طلباء اور شہریوں کو قتل کرنے والے وہابیوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ معصوم طلباء اورشہریوں کو قتل کرنے والے کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،دہشت گردوی کے خلاف جنگ میں ہم وطنوں کی قربانیاں ضائع نہیں جانے دیں گے اورملک سے دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے۔ باچا خان یونیورسٹی میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں اب تک 18 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں ایک اسسٹنٹ پروفیسر حامد حسین بھی شامل ہیں۔ پاکستان میں سرکڑم وہابی دہشت گرد پاکستان کے لئے بہت بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

News ID 1861201

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha