مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے صدر سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان باہمی تعلقات،اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا کے مطابق چینی صدر شاہ سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر گئے ہیں جہاں چینی صدر اور سعودی فرمانروا کی ملاقات میں خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔چینی صدر سعودی عرب کے بعد ایران اور مصر کے دورے پر بھی روانہ ہو نگے ۔
چین کے صدر سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے۔
News ID 1861184
آپ کا تبصرہ