مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سوائن فلو سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ سوائن فلو سے ہلاک ہونے والی 61 سالہ خاتون طاہرہ بیگم علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ کی رہائشی تھیں جنہیں چند روز قبل نزلہ اور شدید بخار کی حالت میں وحدت روڈ کے نجی ہسپتال لایا گیا تھا۔
محکمہ صحت کے مطابق طاہرہ بیگم لاہور میں سوائن فلو سے ہلاک ہونے والی پہلی مریضہ ہیں، جبکہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں سوائن فلو کے خاتمے کے لیے گولیاں فراہم کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ سوائن فلو جانوروں سے انسانوں اور انسانوں سے انسانوں کو منتقل ہونے والی بیماری ہے جو " ایچ ون این ون " نامی وائرس سے پھیلتی ہے۔ واضح رہے کہ سوائن فلو کا پہلا کیس سال 2009 میں میکسیکو میں سامنے آیا تھا۔
آپ کا تبصرہ