مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزير دفاع جنرل احمد وحیدی نے یمن پر سعودی عرب کی طرف سے مسلط کردہ جنگ، دہشت گردوں کی خفیہ اور اعلانیہ حمایت اور ایران کے خلاف سعودی عرب کی سازشوں کو دیوانوں کی حرکتیں قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حرکتوں پر قریبی نظر رکھنی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی غیر منطقی ، غیر اسلامی ، غیر انسانی اور غیر اخلاقی حرکتیں علاقہ میں اس کی زبردست شکست کا مظہر ہیں،۔ جنرل وحیدی نے کہا کہ سعودی عرب کو علاقہ کے شرائط کا ادراک نہیں اور وہ ڈوبنے سے بچنے کے لئے ہر چیز پر ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی غیر منطقی حرکات پر قریبی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ