مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا میں پولیس کے ٹریننگ اسکول پرداعش دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 50افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق لیبیا کے شہر زلیتن میں داعش دہشت گردوں نے پولیس ٹریننگ سکول سے بارود سے بھرا ٹرک ٹکرا دیا جس کے باعث کم از کم 50افراد مارے گئے ہیں ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق رسیکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 50سے زائد زخمیوں کو مسوراتا سینٹرل ہسپتال پہنچا دیا ۔زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔
لیبیا میں پولیس کے ٹریننگ اسکول پرداعش دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 50افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
News ID 1860895
آپ کا تبصرہ