6 جنوری، 2016، 4:15 PM

ترکی میں نئے سال میں سوائن فلو سے 8 افراد ہلاک

ترکی میں نئے سال میں  سوائن فلو سے 8 افراد ہلاک

ترکی میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے،سال نو میں مہلک بیماری سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8تک پہنچ چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے،سال نو میں مہلک بیماری سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8تک پہنچ چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترک وزیر صحت نے تصدیق کی ہے کہ سوائن فلو سے اب تک ملک میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8تک پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے ترک پارلیمنٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وائرس سے متاثرہ ہونے سے قبل چھ افراد مسلسل بیمار تھے، ایک خاتون حاملہ تھی جبکہ آٹھویں شخص کو کوئی بھی صحت کا مسئلہ نہیں تھا۔تین جنوری کو ترکی کے جنوبی صوبے میں سوائن فلو سے تین ہلاکتیں ہوئی جن میں دوشامی باشندے بھی شامل تھے۔ واضح  رہے کہ 2015میں ترکی بھر میں سوائن فلو سے 30افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

News ID 1860878

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha