2 جنوری، 2016، 11:51 AM

سعودی حکومت نے آیت اللہ شیخ باقر النمر کو شہید کردیا

سعودی حکومت نے آیت اللہ شیخ باقر النمر کو شہید کردیا

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی جلاد اور امریکہ نواز شیطانی حکومت نے سعودی عرب کےممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر نمر النمر کو پھانسی دیکر شہید کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی جلاد اور امریکہ نواز شیطانی حکومت نے سعودی عرب کےممتاز شیعہ عالم دین  آیت اللہ شیخ باقر نمر النمر کو پھانسی دیکر شہید کردیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق شیخ نمر سمیت 47 افراد کو پھانسی دی گئی ہے۔ سعودی عرب کی اعلی عدالت اور بادشاہ کی تائید کے بعد شیخ نمر کو پھانسی دی گئی ۔

شیخ باقر نمر سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین تھے وہ 1379 ہجری قمری میں سعودی عرب کے صوبہ القطیف کے شہر العوامیہ میں ایک اعلی علمی گھرانے میں  پیدا ہوئے اس علمی گھرانے میں آیت شیخ محمد بن ناصر آل نمر (قدس سرہ) اور علی بن ناصر آل نمر جیسے حسینی خطباء اپنی خدمات سرانجام دے چکے تھے۔

آیت اللہ باقر نمر نے شام اور ایران میں دینی تعلیم حاصل کی اور جب وہ واپس سعودی عرب پہنچے تو انھیں سعودی عرب کی ظالم و جابر حکومت  نے 2006 میں پہلی بار گرفتار کیا۔ انھوں نے العوامیہ میں القائم دینی مدرسہ  بھی قائم کیا ۔

شیخ باقر نمر کو سعودی عرب کی جلاد اور ظالم حکومت نے 2008 میں دوبارہ اس وقت گرفتار کیا جب شیخ نمر نے جنت البقیع کی دردناک صورتحال کے بارے میں سعودی حکومت کو ایک مراسلہ لکھا جس میں جنت البقیع کی تعمیر پر تاکید کی گئی تھی شیخ باقر النمر نے شیعہ مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے بارے میں بھی سعودی عرب کی حکومت کو آگاہ کیا ۔

شیخ باقر النمر کو 2009 میں ایک بار پھر گرفتار کیا گیا اور یہ ان کی آخری گرفتاری نہیں تھی بلکہ شیخ کو 2012 میں پھر گرفتار کیا گیا اور 2014 میں ان پر آل سعود حکومت  پر شدید تنقید کرنے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا اور آخر کار سعودی عرب کی جلاد اور معاویہ و یزید کی حامی حکومت نے حسینی عالم دین کو پھانسی دیدی اور شیخ باقر النمر شہادت کے عظيم مرتبے پر فائز ہوگئے اور آل سعود کے ہاتھ ان کے مظلوم خون سے رنگین ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق شیخ باقر النمر کا ناحق خون آل سعود کی نابودی اور تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

News ID 1860756

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Zar 21:57 - 2016/01/02
      0 0
      This was very essential